گاؤں کے کنویں پر تین عورتیں پانی بهر رہی تهیں. تبهی ایک عورت کا بیٹا وہاں سے گزرا اسکی ماں بولی ....."وہ دیکهو میرا بیٹا .انگلش میڈیم میں ہے.
تهوڑی دیر بعد دوسری عورت کا لڑکا گزرا.اسکی ماں بولی...."وہ دیکهو میرا بیٹا بی ایس سی میں ہے.
تبهی تیسری عورت کا بیٹا وہاں سے گزرا دوسرے بیٹوں کی طرح ہی اس نےبهی اپنی ماں کو دیکها. اور ماں کے پاس آیا.
پانی سے بهرا گهڑا اٹها کر اس نے اپنے کندهے پر رکها، دوسرے هاته سے بهری ہوئ بالٹی اٹهائی اور ماں سے بولا ---"چل ماں گهر چل".
اسکی ماں بولی---"یہ میرا بیٹا مدرسے میں پڑہتا ہے."
اسکی ماں کے چہرے کی خوشی دیکھ کر باقی دونوں عورتوں کی نظریں جهک گئیں.
اس کہانی کا مطلب صرف یہ ہے کہ لاکهوں روپے خرچ کر کے بهی تمیز اور اخلاق نہیں سیکهے جا سکتے.