Sunrise At: 4:44 AM

Sunset At: 7:35 PM

icon

Articles

فرعون کی باندی کا ایمان افروز واقعہ
رعون کی باندی کا ایمان افروز واقعہ 🥺

واقعہ فرعون کی بیٹی اور اسکی باندی مشاطہ کا📜
حضور اکرم صلیٰ اللہ علیہ وسلم شب معراج میں بیت المقدس کی طرف جاتے ہوئے مصر کے قریب ایک مقام سےگزرے تو انہیں نہایت ہی اعلیٰ اور زبردست خوشبو آنے لگی ۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت جبرئیل علیہ السلام سے پوچھا کہ یہ خوشبو کیسی ہے ؟جواب ملا کہ .."فرعون کی بیٹی کی باندی مشاطہ اور اس کی اولاد کی قبر سے آرہی ہے.." پھر حضرت جبرئیل علیہ السلام نے اس کا قصہ بیان کیا کہ ...!"مشاطہ فرعون کی بیٹی کی خادمہ تھی اور وہ خفیہ طور پر اسلام لا چکی تھی ایک دن فرعون کی لڑکی کو کنگھی کرتے ہوئے اس کے ہاتھ سے اتفاقاًً کنگھی گر پڑی ۔
وہ اٹھانے لگی تو اس کی زبان سے بے ساختہ بسم اللہ نکل گیا۔ اس پر شہزادی نے کہا کہ تو نے آج عجیب کلمہ بولا رب تو میرے باپ فرعون ہی ہیں تو پھر تم نے یہ کس کا نام لیا ہے؟
اس نے جواب دیا:" فرعوں رب نہیں بلکہ رب وہ الله ہے جو
مجھے اور تجھے اور خود فرعون کو روزی دیتا ہے ۔"شہزادی نے کہا اچھا تو میرے باپ کے سوا کسی اورکو اپنا رب مانتی ہے ؟اس نے جواب دیا:" ہاں ہاں میرا تیرا اور تیرے
سب کا رب اللہ تعالیٰ ہی ہے ۔"شہزادی نے اپنے باپ سے کہلوایا ۔وہ سخت غضبناک ہوا اور اسی وقت اسے برسر دربار بلوا بھیجا اور کہا،کیا تو میرے سوا کسی اور کو اپنا رب مانتی ہے ؟مشاطہ نے کہاکہ.." میرا اور تیرا رب اللہ تعالیٰ ہی ہے جو بلند اور بزرگی والا ہے ۔فرعون نے اسی وقت حکم دیا
کہ تانبے کی جو گائے بنی ہوئی ہے ،اس کو خوب تپایا جائے
اور جب بالکل آگ جیسی ہوجائے تو اس کے بچوں کو ایک ایک کر کے اس میں ڈال دیا جائے ۔آخر میں خود اسے بھی اسی میں ڈال دیا جائے ...چناچہ وہ گرم کی گئی ۔جب آگ جیسی ہو گئی تو حکم دیا کہ اس کے بچے کو ایک ایک کر کے اس میں ڈالنا شروع کرو ۔اس نے کہا:" بادشاہ ایک درخواست میری منظور کر لے وہ یہ کہ میری اور میرے ان بچوں کی ہڈیاں ایک ہی جگہ ڈال دینا ۔"فرعون نے کہا:" اچھا تیرے کچھ حقوق ہمارے ذمہ ہیں ۔اس لئے یہ مجھےمنظور ہے-"اسکی دونوں بچیاں اسکی آنکھوں کے سامنے اس میں ڈال دئیے گئے
اور وہ فورا" جل کر راکھ ہو گئے پھر سب سے چھوٹے کی باری آئی جو ماں کی چھاتی سے لگا ہوا دودھ پی رہاتھا...
فرعون کے سپاہیوں نے اسے گھسیٹا تو اس نیک بندی کی آنکھوں تلے اندھیرا چھا گیا..اللہ تعالیٰ نے اس بچے کو اسی وقت زبان دے دی اور اس نے با آواز بلند کہا:" اماں جان !
افسوس نہ کر ،اماں جان ذرا بھی پس و پیش نہ کرو ۔حق پر جان دینا ہی سب سے بڑی نیکی ہے.،چنانچہ انہیں صبر آگیا ۔
اس بچے کو بھی آگ میں ڈال دیا گیا ۔ اور آخر میں ان کی ماں کو بھی اسی آگ میں جلا کر شہید کردیا...اور""یہ خوشبو کی مہکیں اسی کے جنتی محل سے آرہی ہیں ۔"سبحان الله
مسند احمد(1/309۔310) صحیح (5/31)
icon

Related Articles